برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال
 برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال

لندن: برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ یہ اقدام ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک لائٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا۔ برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ  پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا  گیا ہے، فیصلے کا اطلاق بائیس ستمبر سے ہوگا۔

 

ترجمان کے مطابق ترکی، بنگلادیش، مالدیپ، اومان کو بھی ریڈلسٹ سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے نام ریسٹ آف دی ورلڈ لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔

برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم کو ریڈ، امبر اور گرین لسٹ کی جگہ ریڈ اور رولسٹ سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا، جس کے مطابق پاکستان کا نام رو لسٹ میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیرخارجہ نے دورۂ پاکستان کے موقع پر ریڈ لسٹ سے نام نکالنے کا اشارہ دیا تھا جبکہ برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس حوالے سے حکومت کو خطوط لکھے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

Related Posts