امریکی سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپ تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپ تیار کرلی

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو بروقت زلزلے کی اطلاع دینے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک ایسی ایپ تیار کرلی ہے جو دنیا میں کروڑوں افراد کو زلزلوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی زلزلہ آتا ہے تو چند سیکنڈ کی پیشگی اطلاع بھی زندگی اور موت سے متعلق فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے اس ٹیکنالوجی کا امریکا میں ابتدائی طور استعمال شروع ہو چکا ہے، کئی دیگر ممالک کے علاوہ اس ٹیکنالوجی کو یونان، اسرائیل، جمہوریہ کوریا اور ترکی میں بھی آزمایا جارہا ہے۔

’شیک الرٹ‘ نامی اس ایپ کی تیاری کے لیے امریکی حکومت نے 12 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کیے تھے، جب اس آلے میں لگے سنسر 5.0 درجے سے زیادہ شدت کے کسی زلزلے کا پتا لگاتے ہیں تو اُس علاقے کے لوگوں کو کسی محفوظ جگہ جانے پر مشتمل ایک پیغام بھیج دیا جاتا ہے۔

اس موبائل ایپ تیار کی تیاری کے لیے امریکا کے ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) نے کئی تحقیقی یونیورسٹیز کے ساتھ شراکت کی ہے، یہ ایپ امریکا کے مغربی ساحل کے رہائشیوں کو اُن کے علاقے میں آنے والے کسی بھی زلزلے سے دسیوں سیکنڈ پہلے ہوشیار کر دے گا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شیک الرٹ سسٹم سے چند سیکنڈ لوگوں کی زندگیاں بچانے والے مواقع میں تبدیل ہو سکتے ہیں، یہ سسٹم 13 سال میں کی جانے والی پیش رفتوں کا ثمر ہے۔

امریکا اب جاپان، میکسیکو اور چلی جیسے اُن ممالک میں شامل ہوگیا ہے، جن کے ہاں حکومت کے زیر انتظام وہ نظام قائم ہیں جو اپنے شہریوں کو کسی بڑے زلزلے کی پیشگی اطلاع دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیک الرٹ کو ڈیٹا فراہم کرنے والے پہلے الگورتھم اور 2007 میں تیار کیے گئے ’الارم ایس‘ نے تجربے کے دوران ’ایس لہروں‘ کے زمین کی سطح پر پہنچنے سے پہلے انتباہ جاری کیا تھا، ایس لہریں زیر زمین گڑگڑاہٹ پیدا کرنے والی وہ لہریں ہیں جو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹر محمد رضوان: دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکتا ہوا ایک روشن ستارہ

Related Posts