اسلام آباد: کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں بیجنگ سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مذکورہ ویکسین چین کی جانب سے تحفے میں دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 6853 چین سے کورونا ویکسین کا ذخیرہ لے کر آج دوپہر سوا 12 بجے پہنچی تھیں۔ چین کی جانب سے دی گئی ویکسین کی دو ملین خوراکیں تحفے میں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان نے آج 10 لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام تمام اداروں اور حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جس کی آبادی 10 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے اوراس شہر نے اپنی اہل آبادی کے پچاس فیصد حصے کو کم سے کم ایک خوراک لگوادی ہے۔
Happy to report that the target we had set for 1 million vaccinations in a day was crossed yesterday with 10 lakh 72 thousand vaccinations. All federating entities contributed with punjab, sind, kp and Islamabad all doing record numbers. Amazing performance by all involved
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021