نیو کراچی بشیر چو ک کے قریب سلنڈر دھماکہ، 2افراد ہلاک،5زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Several injured in blast near Inter Board Office Karachi

کراچی:نیوکراچی بشیر چوک کے قریب سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک وزخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دھماکا نیو کراچی بشیر چوک کے قریب ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا نالے میں ہواہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کی بھاری نفری کو دھماکے کی جگہ پہنچنے کا حکم دے دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے، دھماکے سے مٹھائی کی دکان بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سے 10 روز کی بچی گھر سے اغواء

Related Posts