شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید
دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری تھا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں کی شہادت کے بعد سیکورٹی فورسز نے کلیرنس کا عمل شروع کردیا۔ شہید ہونے والوں میں سوات کے  38 سالہ حوالدار تاجبر علی اور پارہ چنار کے 22 سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایل او سی پر  فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہیدہو گیا

Related Posts