لندن: اے آر وائی یو کے کے براڈ کاسٹر نجی چینل نیو ویژن ٹی وی نے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی ہے۔
چینل کی جانب سے 8 جولائی 2019 اور 8 اگست 2019 کو نشر ہونے والے دو نیوز شوز میں ہتک آمیز ریمارکس دیئے گئے تھے۔ پروگرام میں وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر نے الزام لگایا تھا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں۔
شہزاد اکبر نے الزام لگایا تھا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے کاموں کو منظم اور فعال طور پر روک دیا تھا تاکہ اداروں کو سسٹم تک رسائی سے روکا جا سکے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے یہ اقدامات “چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کی حفاظت” کے لیے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھی
پی ڈی ایم نے مہنگائی کیخلاف 20اکتوبر سے مظاہروں کااعلان کردیا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید