دروازہ: ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ملک میں واقع جہنم کا دروازہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جہاں گزشتہ 50 برس سے لگی ہوئی آگ آج تک نہ بجھائی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق ترکمانستان حکومت نے 50 سال سے کھلا ہوا جہنم کا دروازہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو قراکم صحرا کے وسط میں جہنم کا دروازہ نامی گڑھے میں لگی آگ بجھانے کیلئے راستہ نکالنے کا حکم دے دیا۔
بے گناہ سعودی شہزادی بیٹی سمیت3سال قید کاٹنے کے بعد رہا
صدر نے کہا کہ ترکمانستان میں قدرتی ذخائر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جن ذرائع سے آمدن حاصل ہونے کے امکانات تھے، وہ ضائع ہورہے ہیں، ممکنہ آمدن سے ترکمان قوم کی زندگی بدلی جاسکتی ہے۔ جہنم کا دروازہ نامی گڑھا فضائی آلودگی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین اس گڑھے میں 50سال سے لگی ہوئی آگ بجھائیں تاکہ ماحول کی بہتری کی صورت نکالی جاسکے۔ واضح رہے کہ 1971 میں بنائے گئے جہنم کا دروازہ نامی گڑھے میں لگنے والی آگ بجھانے کی متعدد کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
گزشتہ 50 سال سے 70 میٹر چوڑائی اور 20 میٹر گہرائی کے حامل گڑھے میں لگی ہوئی آگ سے بڑے پیمانے پر درجۂ حرارت میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ہرسال سیاحوں کی بڑی تعداد جہنم کا دروازہ دیکھنے کیلئے جوق در جوق ترکمانستان پہنچ جاتی ہے۔