ترک ڈاکٹر نے اہلیہ کیساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کرکے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین تیار کرنے میں عالمی شہرت یافتہ ترک جوڑے کا کردار نمایاں
کورونا ویکسین تیار کرنے میں عالمی شہرت یافتہ ترک جوڑے کا کردار نمایاں

برلن: جرمنی کی ایک کمنپی نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا جس میں عالمی شہرت یافتہ جرمن نژاد ترک جوڑے کا کردار نمایاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائزر نامی کمپنی نے کورونا ویکسین کو انسانوں پر آزمانے کے نتائج کا اعلان آج کیا تاہم 50 سال سے زائد عمر رکھنے والے میاں بیوی اووَر شاہین اور اوزلم توریکی نے ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں میاں بیوی کینسر کی امیونوتھراپی کے باعث پہلے ہی عالمی شہرت کے حامل ہیں، امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایون ٹیک کے اشتراک سے ویکسین تیار ہوئی اور بایون ٹیک ترک جوڑے کی بنائی ہوئی کمپنی ہے۔

دونوں کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ کورونا ویکسین 90 فیصد مؤثر اور ہر قسم کے سائید افیکٹس سے پاک ہے۔ ادویات کی تیاری اور بالخصوص کینسر اور کورونا ویکسین کے حوالے سے یہ جوڑا مالی حیثیت سے بھی نمایاں ہوتا جارہا ہے۔

اووَر شاہین کمپنی کے ڈائریکٹر ہونے کے باوجود سادگی پسند انسان ہیں جو آمدورفت کیلئے سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کمپنی کا سنگِ بنیاد 2008ء میں رکھا گیا۔ دونوں میاں بیوی سائنسی تحقیق میں متجسس فطرت کے مالک ہیں۔

یہاں تک کہ اپنی شادی کے روز بھی یہ ترک جوڑا جرمنی میں سائنسی تجربوں میں مصروف رہا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ قبل ازیں شاہین اور اوزلم کینسر پر طبی تحقیق کیلئے بے حد شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

آج کورونا وائرس کی ویکسین میں 90 فیصد کامیابی کا جو دعویٰ کیا جارہا ہے اس کے پیچھے دونوں میاں بیوی کی سخت محنت موجود ہے۔ ویکسین کی تیاری کیلئے500 طبی ماہرین کام کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے نامور سائنسدان اور وزیرِ اعظم کی کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا  کہ کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ ابھی تک ویکسین منظور نہیں ہوئی جس کیلئے 2 ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین پر خوشیاں منانا قبل از وقت ہے۔ڈاکٹر عطاء الرحمان

Related Posts