امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump's younger brother dies: White House

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ اسپتال میں انتقال کر گئے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ہے جبکہ امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے بڑے بوجھل دل سے بات کہہ رہا ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی رابرٹ انتقال کرگیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رابرٹ صرف میرا بھائی نہیں تھا ، وہ میرا سب سے اچھا دوست بھی تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رابرٹ کی یاد یں ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی اس سے قبل 74 سالہ صدر جمعہ کے روز اپنے بھائی کی عیادت کرنے نیویارک کے ایک اسپتال میں تشریف لائے تھے اور قریب 45 منٹ تک قیام کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رابرٹ ٹرمپ شدید بیمار تھے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن لیا،زیرعلاج فوجیوں کی عیادت کی

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پر کہاہے کہ انکل رابرٹ ، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں اور دعاؤں میں رہیں گے ۔

Related Posts