بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔اس سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی رقم منتقل کرنے میں بہت آسانی ہو جائے گی۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس” منصوبہ کو حتمی شکل دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ جب اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے،جس کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائین فراہم کرنا ہوں گی۔ اس سلسلے میں اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرسکیں گے، بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔

اووسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے، اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

Related Posts