آئندہ کوئی غلط کام نہیں کرینگے، کالعدم تحریک لبیک نے حکومت سے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TLP all geared up for next elections: party chief

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پرتشدد رویئے اور غیر قانونی اقدامات پر معافی مانگتے ہوئے حکومت کو آئندہ ایسا کوئی عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کے عہدیدار غلام غوث اور حفیظ اللہ کی جانب سے حکومت کو درخواست دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار، کیا سارا کھیل سیاست کیلئے تھا؟

اپنی درخواست میں کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ تنظیم ریاست کی طرف سے طے کردہ قواعد و ضوابط پر کاربند رہے گی اورپاکستان آئین کے تحت سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق غلام غوث اور حفیظ اللہ نے درخواست میں مستقبل میں ایسے اقدام نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے اورتحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کی استدعا بھی کی ہے۔

وفاق کی جانب سے درخواست حکومت پنجاب کو بھجوا ئی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب ظفر نصر اللہ نے بھی درخواست دئیے جانے کی تصدیق کی۔

Related Posts