رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی دیکھی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی دیکھی گئی
رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی دیکھی گئی

کراچی:رواں سال 2020 کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی سطح پر خام تیل کے نرخ میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس پٹرول 10.20روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل16.57روپے،مٹی کا تیل 26.06روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 14.57 روپے فی لٹرسستاہوا۔

اس دوران پٹرول کی قیمت 9 فیصد کی کمی سے 113.99روپے سے گھٹ کر 103.69 روپے کی سطح پر آگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 فیصدکی کمی سے 125.01روپے سے گر کر 108.44 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت18فیصد کی کمی سے 82.43روپے سے کم ہوکر67.86روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ کمی مٹی کے تیل کی قیمت میں دیکھی گئی جو کہ 27فیصد کی کمی سے 96.35روپے کی سطح سے کم ہوکر70.29روپے کی سطح پر آگئی۔

رواں سال ایک موقع پر خام تیل کے مستقبل کے سودے منفی میں بھی ٹریڈ ہوئے،اس وقت بھی عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ50ڈالرکی سطح پر ٹریڈ کررہے ہیں جبکہ کوروناکی دوسری لہر کے باعث خام تیل کی مارکیٹ میں عدم استحکام کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Posts