تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں چور ایک رات میں 7گھروں کا صفایا کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں چور ایک رات میں 7گھروں کا صفایا کرگئے
تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں چور ایک رات میں 7گھروں کا صفایا کرگئے

اسلام آباد:تھانہ واہ کینٹ کی حدود لب ٹھٹھو میں چوروں کا راج،ایک ہی رات میں چور7گھروں کاصفایا کر گئے،علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نثار شاہ، الیاس، میاں مطلوب، اشرف خان اورملک زاہد افسر کے گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں جہاں پر نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان ونقدی لے کر فرار ہوگئے جبکہ واردات کے دوران گھر میں موجود پالتو کتے کو گولی مارنے کی بھی کوشش کی گئی۔

اہل علاقہ ملک عبید سلطان اور دیگر کا کہنا ہے کہ تھانہ ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے دیہاتی اور شہری علاقے میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،پنجاب پولیس کی ناقص کاکردگی کی واحد وجہ سیاسی بنیادوں پر پولیس کے تقرر وتبادلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سورج ڈھلتے ہی چورو ڈکیت سرعام دندناتے پھرتے ہیں، گزشتہ رات کا واقعہ پہلی واردات نہیں ہے، ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تھانہ ٹیکسلا کی پولیس چوکی نمبر 4 یہاں سے پیدل مسافت پر واقعہ ہے، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے گزارش ہے کہ علاقے کے امن و امان کو فوری پر بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت، گاڑیوں کا غیر قانونی جمعہ بازار دوبارہ لگنا شروع

Related Posts