یہ رات کو مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید
عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں لال حویلی کیلئے کوئی نوٹس نہیں ملا، یہ رات کو مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں اِدھر اُدھر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی سیل کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مجھے کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل

قبل ازیں متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کیا۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب حویلی سیل کی گئی، میں لال حویلی میں موجود نہیں تھا۔ حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا جبکہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے۔ انہوں نے بہانہ بنا کر حویلی کو سیل کیا۔ اگر لال حویلی ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ سیاسی معاملات سے ہٹائی جائے۔ یہ اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔ اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کردیا جائے۔

Related Posts