تاریخی مقامات کے نام تبدیل، بی جے پی اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔اکھلیش یادو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارت کی مرکزی بی جے پی حکومت تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بھارت میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور جاری ناانصافیوں کے سوالوں سے بچنے کیلئے منظم حکمتِ عملی اپناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

2025 میں امریکا چین جنگ کی پیش گوئی

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے کہا کہ منظم حکمتِ عملی کے تحت تاریخی مقامات کے نام بدل دئیے جاتے ہیں۔ ملک سنگین معاشی بحران کی جانب جارہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ معیشت تباہی کا شکار ہے۔

معاشی تباہی کی وجہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ چند سرمایہ دار دوستوں کی آمدنی میں بے تحاشا اضافہ ہوا جبکہ ملک کے معاشی اداروں پر تباہ حالی کے بادل سایہ کیے ہوئے ہیں۔بی جے پی کو عوامی سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سابقہ حکومت نے پرفیوم پارک، کاؤ ملک پلانٹ اور منڈیاں بنوائیں جبکہ نریندر مودی کی بی جے پی حکومت تمام ترقیاتی کاموں کو تباہ و برباد کرکے شراب (بیئر) کے پلانٹ لگا رہی ہے۔

 

Related Posts