واٹر بورڈ اب میئر کراچی کے ماتحت ہوگا۔ سندھ کابینہ نے منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
لاڑکانہ میں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ نے میٹروپولیٹیشن کارپوریشن (کے ایم سی) کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منضوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میئر کراچی کو واٹربورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی گئی  ہے جبکہ میئر کراچی کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کا ممبر بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، گلشن اقبال میں گھریلو ملازماؤں نے گھر کا صفایا کردیا

مزید برآں سندھ کابینہ نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور اور تعلقہ ہیڈکوارٹرز کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹاؤن اور یو سی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں پروونشل فنانس کمیشن بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

Related Posts