کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔واضح رہے کہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔
معروف اداکارہ منال خان کے ان دنوں دو ڈرامے ”جلن“ اور ”نند“ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں اور ان کے کام کو کافی سراہ رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کے نشر برسانا شروع کردیئے۔
https://www.instagram.com/p/CFoyPbpAlyZ/?utm_source=ig_embed