جب بات ہوں خطرناک اسٹنٹ کی تو جن کرداروں کا نام ذہن میں آتا ہے ان میں ہالی ووڈ کے چمکتے ستارے ٹام کروز بھی شامل ہیں۔ ٹام کروز جسمانی کرتب دکھانے کے ساتھ ساتھ جان کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔
معروف اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والے فلم “مشن امپوسبل 7” کورونا کی وباء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ شوٹنگ کو متعدد مرتبہ کورونا اور دیگر مشکلات کی وجہ سے روکا جاچکا ہے۔
ڈائریکٹر مک کیری اور ٹام کروز فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا فلم عکس بند کیا ہے۔
مشن امپوسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
https://twitter.com/DRMovieNews1/status/1429515832992862216
رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔ فوٹوگرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘5 ماہ سے ہم نئی مشن امپوسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے’۔
ٹرین کے سین کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹام کروز کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا ہے۔
اس ٹرین انجن کو کچھ دن پہلے اس گاؤں میں پہنچایا گیا تھا اور اس سین کے لیے فلم کی ٹیم نے خصوصی طور پر ٹریک تیار کروایا تھا۔
Christopher McQuarrie and Tom Cruise are taking Mission: Impossible 7 to another level pic.twitter.com/eZaa5z8s5Y
— zach (@ZachMacieI) September 7, 2020
گزشتہ سال ناروے میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مداحوں نے ٹام کروز کو ایک ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے دیکھا تھا جو ایک اسٹنٹ کا حصہ تھا۔
ٹام کرور اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔
ٹام کروز کی یہ فلم ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے،اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں ‘مشن امپاسیبل: فال آؤٹ’ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔
سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مدد کے عزم کا اعادہ