کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 303.20 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کے بعد 45,398.31 پر بند ہوا۔
بینکوں، تیل/گیس کے شعبوں کی مدد کے باعث KSE-100 معمولی طور پر مثبت بند ہوا۔
کل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 245.45 ملین سے بڑھ کر 464.23 ملین ہو گیا۔ گزشتہ سیشن کے 9.4 بلین روپے سے بڑھ کر 10.1 ارب روپے ہو گئے۔
ورلڈ کال ٹیلی کام 185.19 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد بینک آف پنجاب 19.5 ملین شیئرز اور K-Electric 15.89 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں:نادرا کا زبردست اقدام، آن لائن پاسپورٹ بنانا ممکن ہوگیا
بدھ کو 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 227 کے بھاؤ میں اضافہ، 93 میں کمی اور 27 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔