کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں جاری گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک وقت کے کھانے کیلئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں۔
اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج توانائی بحران نہ ہوتا۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا نیب پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام