کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 13 اور 14 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، ایس ایس پی اور رینجرز کا ضلع قمبر کا فلیگ مارچ، سیکورٹی کا جائزہ لیا