چینی کی قیمت پھر بے قابو، کراچی میں 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔

اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ہوشرباء مہنگائی، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کا بھی خدشہ

Related Posts