ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مذاکرات سے معاملہ حل ہوسکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مذاکرات سے معاملہ حل ہوسکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ
ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مذاکرات سے معاملہ حل ہوسکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان حل طلب معاملہ ہے اور ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ مذاکرات سے معاملہ حل ہونا چاہیے۔

پاکستان میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان مسلمان ممالک کی آواز بنا اور اسلامو فوبیا کے خلاف 15 مارچ عالمی دن قرار دینا بہترین کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان حل طلب معاملہ ہے اور ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ مذاکرات سے معاملہ حل ہونا چاہیے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کاوے موسوی نے معافی مانگ لی

مزید برآں قازقستان کے نائب وزیر اعظم مختار تلبردی نے کہا کہ دنیا بھر میں جھوٹی خبریں مذہبی اور نسلی منافرت کا باعث بن رہی ہیں جبکہ دنیا میں تجارتی محاذ پر ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا عالمی سطح پر تنازعات کی لپیٹ میں ہے اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد، اتفاق اور درپیش چیلنجز سے نمٹنا وقت کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے اور افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔

مختار تلبردی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کے خواہاں ہیں جبکہ روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے عالمی معیشت پر دباؤ ہے۔ خطے کے ممالک سے دیرپا تعلقات قازقستان کی ترجیحات ہیں۔

Related Posts