کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر وسینیٹرشیری رحمن نے کہاہے کہ کار ساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا سانحہ ہے۔
سانحہ کارساز کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمن نے اپنے پیغام کہاکہ ایئر پورٹ پر عوام کا سمندر شہید بی بی کو خوش آمدید کہنے آیا تھا۔
14 سال پہلے آج کے دن شہید بی بی کے ساتھ جمہوریت بھی واپس آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو ملک میں جمہوریت کی بحالی کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
دھماکے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دور بھاگنے کے بجائے ٹرک کے گرد تحفظ کے لیے دائرہ بنایا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ جانثارانِ بے نظیر اور کارکنان نے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔
واقعے میں پیپلز پارٹی کے 181 کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے شہدا اور جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا