ظالم پھوپھا نے دولت کی ہوس میں اپنے ہی بھتیجے کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد: پھوپھا نے مکان اور گاڑی پر قبضہ کرنے کے لیے بھتیجے کو قتل کردیا، ملزم فرید نے بیٹوں کی مدد سے وقار کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔

ظالم پھوپھا نے دولت کی ہوس میں اپنے ہی بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم مقتول کے مکان اور گاڑی پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ملزم فرید اور 2 بیٹوں نے وقارکی لاش سیتلاں میں جھاڑیوں میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق وقار 30 جولائی کو لاپتا ہوا تھا ، تھانہ روشن والا میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج ہے، لباس سے مقتول کی شناخت ہوئی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جج ہمایوں دلاور سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پولیس حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وقار کو قتل کرنے کے بعد فرید نے اپنے دو بیٹوں کی مدد سے لاش کو سیتلاں میں جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔

والدہ سلمیٰ نے بتایا کہ پوچھ گچھ کرنے پر ملزم فرید، بیٹے طیب اور گلو فرار ہوگئے، ملزمان نے وقار کا گھر خریدنے کا جھانسا دے کر اپنے نام کرالیا تھا۔

Related Posts