راولپنڈی : دہشتگردوں اور امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ جنوبی وزیرستان میں قائم فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کاواقعہ17اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ نائب صوبیدار سونےزئی بھی شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔
یاد رہے رواں ماہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا