بھارت اور چین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور چین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے
بھارت اور چین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے

بیجنگ:بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں پر 17 ماہ سے جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لداخ کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور متنازع علاقے کو اپنا حصہ قرار دینے کے بعد سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے 17 ماہ سے دونوں ممالک کے افواج کے درمیان مذاکرات جاری تھے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

چینی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج غیرمعقول اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر بضد ہے اور مذاکرات میں جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، 900سے زائد نوجوان گرفتار

دوسرے برس بھی منجمد کردینے والی سخت سردی میں دونوں افواج کو سرحدوں پر ڈیوٹی دینا ہوگی۔چین اور بھارت کے فوجی کمانڈرز نے مذاکرات میں ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے لیے قابل قبول تجاویز پر اتفاق نہیں ہوسکنے کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔

Related Posts