طالبان نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا، افغان حکومت کا ترجمان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا، افغان حکومت کا ترجمان ہلاک
طالبان نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا، افغان حکومت کا ترجمان ہلاک

کابل: افغان طالبان نے ملک کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا جبکہ حملوں کے دوران حکومت کے سینئر میڈیا آفیسر اور ترجمان کو بھی ہلاک کردیا۔

جنوبی صوبے نمروز میں پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ مغربی ممالک کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے مستحکم پالیسیوں کا فقدان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان حکومت سے صوبے کو آزاد کروا کر گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈ کوارٹر اور دیگر صوبائی عمارتوں اور اداروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ اعلان کیے جانے کے بعد ملک کے جنوب میں فوج کی کمان سنبھالنے والے افغان جنرل نے کہا کہ ہماری ائیر فورس کے حملوں نے نمروز میں افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار سمیت 14 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تاہم جنرل سمیع سعادت کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے جو کٹھ پتلی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دینا چاہتے ہیں۔ جنگجوؤں نے افغانستان کے درجنوں اضلاع اور سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں طالبان کے حملوں میں مزید شدت کے باعث متعدد صوبائی دارالحکومتوں میں افغان حکومت کا تختہ الٹتا نظر آتا ہے جن میں سے مغرب میں ہیرات اور جنوب میں قندھار جیسے اہم علاقے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل افغان طالبان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد کو اسپن بولدک کے مقام پر ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے افغان طالبان کے قندھار کے کمشنر حاجی وفا کی جانب سے 2 روز قبل جاری کردہ پمفلٹ میں پاک افغان سرحد کی بندش کا اعلان کیا گیا۔

اس پمفلٹ میں کہا گیا کہ جمعے کے روز سے سپین بولدک میں ویش کے مقام پر سرحد پاکستان اور افغانستان آنے جانے والے تمام افراد کے لیے بند کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان نے پاک افغان سرحد کوہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا

Related Posts