اوسلو :ناروے کی وزیرخارجہ اینیکن ہوئی ٹفیلڈٹ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے امداد کے حصول کیلئے اگلے ہفتے اوسلوآمد متوقع ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ دورہ اتوار سے منگل تک شیڈول ہے اور طالبان ناروے کے حکام اور متعدد اتحادی ممالک کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد افغانستان میں انسانی صورت حال اور انسانی حقوق کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے۔
ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہوئی ٹفیلڈٹ نے کہا کہ ‘ہمیں افغانستان کی سنگین صورت حال پر تشویش ہے، جہاں لاکھوں افراد کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی