اومان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کردیا، بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا دوسرا میچ عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے، میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنانے میں کامیاب ہو پائی، 52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی،جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران 141 رنز کے جواب میں اسکاٹش بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا، اور بنگلادیش کو مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز تک محدود رکھا اور یوں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے اسے 6 رنز سے شکست دی۔
مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ، عمان کا پاپوا نیوگنی کوشکست دیکر فاتحانہ آغاز