ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 177رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 177رنز کا ہدف دے دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 177رنز کا ہدف دے دیا

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے177رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹاس کے موقع پر قسمت نے بابراعظم کا ساتھ نہیں دیا، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان رنز 55 بناکر نمایاں رہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر 10اوورز کے بعد آسٹریلیا کے بولرز نے پاکستانی ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کیں، مگر فخر زمان نے جارحانہ کھیل کھیلا اور اسکور کو 176رنز پر پہنچانے پر اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستانی ٹیم میں بابراعظم، رضوان، حفیظ، شعیب، آصف پاکستان کی بیٹنگ پاور ہیں تو بولنگ کی جان ہیں شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف لیکن دبئی میں اہم کردار ہوگا اسپینرز کا اور یہ شعبہ ہے عماد وسیم، محمد حفیظ اور شاداب خان کے کاندھوں پر اہم ذمہ داری ہے۔

Related Posts