دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے تیسرے میچ میں آصف علی کے دھواں دھار چھکوں کی وجہ سے افغانستان کو بھی شکست دیدی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا سفر تھم نہ سکا، شاہینوں نے تیسرے میچ میں افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، افغان ٹیم مقرر 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
افغانستان کے گلبدین نائب اور محمد نبی نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ نجیب اللہ زدران 22 ربنا کر نمایاں رہے جبکہ قومی ٹیم کے اسپنرعماد وسیم نے 2، شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسین علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
148 رنز کا ہدف پاکستان نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 51،فخرزمان نے 30 جبکہ شعیب ملک نے 19 رنز کی اننگ کھیل کر قومی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا لیکن اختتامی لمحات میں 2 اوور ز میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے۔
پاکستان کے آصف علی نے ایک ہی اوور میں چار زوردار چھکے مار کر 19 ویں اوور میں میچ ختم کردیا۔ وہ 7 گیندوں پر 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Congratulations Team Pakistan. Impressive cricket by Team Afghanistan. Never have I seen a cricketing nation rise as rapidly as Afghanistan in international cricket & become so competitive. With this competitive spirit & talent the future of cricket is bright in Afghanistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2021
That winning moment!! #WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/DWUB7WRP5r
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 29, 2021
Asif Ali * https://t.co/BdtnWI3pzK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 29, 2021
Asif aliiiiiii cheeta!!!! Brilliant performance yet again greens. Very well played Afghanistan. The afghan showed real character to fight all the way
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2021