سوئس سیکریٹس، دنیا بھر میں 100 ارب ڈالرز کے بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئس سیکریٹس، دنیا بھر میں 100 ارب ڈالرز کے بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے
سوئس سیکریٹس، دنیا بھر میں 100 ارب ڈالرز کے بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے

سراجیوو: مصر اور زمبابوے سمیت دنیا بھر میں 100 ارب ڈالرز کے سوئس بینک اکاؤنٹس سے متعلق بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے دنیا بھر کے 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم کے حامل بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں جو بدعنوان سیاستدانوں اور آمروں کی ملکیت میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

برازیل میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 146 افراد ہلاک، 190سے زائد لاپتہ

بدعنوانوں کے علاوہ جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں جس میں مجموعی طور پر 18 ہزار افراد کے مالیاتی اسکینڈلز کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹس میں موجود رقوم 100ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔

پاکستانی کرنسی میں منظرِ عام پر آنے والے سوئس بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کی مالیت 17 ہزار 600ارب سے زائد ہے۔ نئے مالیاتی اسکینڈل کا نام سوئس سیکریٹس رکھا گیا ہے جس میں بڑے بڑے سیاسی اسکینڈلز کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

سوئس سیکریٹس میں کیے گئے انکشافات کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کیلئے ایک بینک کی طرف سے 10 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی۔زمبابوے، مصر اور دیگر ممالک کے اسکینڈلز بھی منظرِ عام پر آگئے۔ 

سابق مصری حکمران حسنی مبارک اور انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان کے نام بھی سوئس سیکریٹس میں شامل ہیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر حقائق سے بھی پردہ اٹھا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت جو 1998 میں وزیر خارجہ تھے 10 لاکھ ڈالر سوئس اکاؤنٹس میں جمع کراچکے ہیں۔ انہوں نے برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیاں بنائیں جبکہ ان اثاثوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز بتائی گئی ہے۔

امریکا اور روس میں قازقستان کے صدر نے 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس خریدے۔  آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) کا کہنا ہے کہ سوئس سیکریٹس منظرِ عام پر لانے کیلئے 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کی گئیں۔

Related Posts