سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Domestic flight operations in Pakistan also suspended

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر وکیل درخواست گزار مدثر حسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کی۔

مدثر حسن رضا نے کہا کہ ایئر لائین ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے لیکن ڈگریاں مل گئیں، ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئی، تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے، پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی، پی آئی اے یقینی بنائے کہ ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ تعلیمی اداروں سے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عدالت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی، ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا۔

Related Posts