سکھر: ڈسٹرکٹ کورٹ سکھر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں پاک افواج اور عدلیہ کے خلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کی، مریم نواز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق مقدمے کے لیے درخواست سرگودھا کی عدالت میں ہی دائرکی جاسکتی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ اب سنادیا گیا ہے۔
ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ممتاز سولنگی نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مستردکردی۔