ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہو گئی
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں اشیائے ضروریہ، پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہنگائی کا طوفان آگیا، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی ہول سیل ریٹ پر 130 روپے جبکہ خوردہ قیمت کے تحت 138 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور کی پرچون دکانوں میں چینی 140 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔پشاور میں چینی ہول سیل ریٹ پر 140 روپے جبکہ کریانہ کی دکانوں میں 145 سے 150 روپے فی کلو تک بکنے لگی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں بھی چینی مہنگی ہوگئی۔ شہروں میں فی کلو چینی 150 روپے تک جبکہ قصبوں اور دیہات میں 160 سے 165 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا، بازاروں میں فی کلو چینی کی قیمت 130روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ دکانداروں نے من مانیاں شروع کردیں۔

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی چینی کا اسٹاک کم ہونے لگا جس سے ملک بھر میں چینی کے ذخائر 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہ گئے۔ملک بھر میں چینی مہنگی ہوگئی۔

 

Related Posts