سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے۔ سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بونیراور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلو میٹر رہی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔صدرِ مملکت، وزیر اعظم

واضح رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

Related Posts