سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی پر کردار ادا کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں:

محرم الحرام، ملک بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں ناجائز ہیں، بین الاقوامی قانون مذہب کی بنیاد پر نفرت پر اکسانے سے روکتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبک واقعات قانونی، اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں، عالمی برادری اسلاموفوبک کارروائیوں کی مذمت کرے جب کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سے سویڈش حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں قرآن پاک کو ایک بار پھر دوبارہ نذر آتش کیا گیا۔

اس معاملے پر سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے پیش نظر عراقی حکومت نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

Related Posts