پی این ایس سی نے تین سالوں میں 930 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی این ایس سی نے تین سالوں میں 930 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، علی زیدی
پی این ایس سی نے تین سالوں میں 930 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کہا ہے کہ پی این ایس سی نے مجموعی منافع کے بعد 6.9 ارب روپے ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ادارے نے شیئرہولڈرز کو 664 ملین روپے بطور منافع ادائیگی کی ہے۔

پی این ایس سی کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” شیئر ہولڈرز کو منافع ادائیگی کے بعد 930 ملین روپے وفاق میں ٹیکس جمع کیا ہے۔”

وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا ہے کہ “پی این ایس سی نے مالی سال 2019-2020 کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 کے دوران وزن کے حساب سے 31 فیصد زیادہ سامان کی ترسیل کی، پاکستانی سمندری مسافروں کا ڈیجیٹل ڈیٹا ویزا پراسیسنگ کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔”

وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارے قومی پرچم بردار جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کارٹلیائزیشن کو کم کرنے کے لیے ان کا اسٹیوڈور بزنس بنایا جائے جبکہ رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز کی تجدید اور تزئین و آرائش کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ ادارہ کنٹینرز کا کاروبار شروع کرے تاکہ ہمارے تاجر صرف غیر ملکی لائنوں پر انحصار نہ کریں، میننگ آپریشنز کو وسعت دی جائے تاکہ سی فیئررز کو بین الاقوامی جہازوں پر روزگار مل سکے۔

علی حیدر زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت بحری امور کی جانب سے پی این ایس سی کو 6 اہداف دیئے گئے ہیں، ادارے کا ہدف ہوگا کہ بلک ٹرانسپورٹ کے لئے ٹن کے حساب سے وزن میں اضافہ کرے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس سی فیری بوٹ سروس شروع کرے گا  اور  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارے قومی پرچم بردار جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کیماڑی پولیس کی شیرشاہ میں کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم دہشتگرد گرفتار

Related Posts