عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس کردی
اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس کردی

کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ مائنس بی B-سے کم کرکے CCC+کردی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں آئندہ سال بھی دباؤ بھی برقرار رہے گا جو پہلے ہی ایک ماہ کے درآمدی بل کی ادائیگی تک محدود ہوچکے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق پاکستان میں سیاسی بے یقینی میں آنے والے عرصہ کے دوران مزید اضافہ ہوگا کیونکہ اپوزیشن کی جانب سے نئے انتخابات کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نائجیریا کا کرپٹو کرنسیوں کو تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا

پاکستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگست 2023 میں ختم ہوگی اس مدت تک معاشی توازن پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا بھی کم امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 58 کروڑ ڈالرمزید کم ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 58 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالرسے بھی کم رہ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 99 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 6 ارب 11 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہیں۔

Related Posts