سونم کپور کے گھر ننے مہمان کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونم کپور کے گھر ننے مہمان کی آمد متوقع
سونم کپور کے گھر ننے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اداکارہ سونم کپور کے گھر بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے جس کے بعد وہ ماں کے عہدے پر فائز ہوجائینگی۔

اداکارہ نے اس حوالے سے خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam Kapoor Ahuja (@sonamkapoor)

خیال رہے کہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ ممبئی 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، شادی باندرہ میں سونم کی خالہ کویتا آہوجا کے تاریخی بنگلے راکڈیل میں ہوئی تھی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:میرب میری بہن نہیں ہے، عاصم اظہر کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

سونم کپور کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں اُن کے خاندان کے افراد ارجن کپور، انشولا کپور، جانوی کپور، بونی کپور سمیت دیگر شامل تھے۔

مزید برآں شادی کی تقریب میں قریبی دوست کرن جوہر، جیکولین فرنینڈس، رانی مکھرجی، جاوید اختر، کرشمہ کپور، کرینہ کپور کے ساتھ سیف علی خان اور بیٹے تیمور نے بھی شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam Kapoor Ahuja (@sonamkapoor)

یاد رہے کہ اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر اداکارہ نے شوہر آنند آہوجا کے ہمراہ  محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

Related Posts