انٹرنیٹ پر نازیبا مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز جاری کردئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیٹ پر مخربِ اخلاق مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز جاری کردئیے گئے
انٹرنیٹ پر مخربِ اخلاق مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز جاری کردئیے گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ پر مخربِ اخلاق، نازیبا اور پرتشدد مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گزشتہ روز وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کی جانب سے سوشل میڈیا صافین کیلئے نیا ضابطۂ اخلاق سامنے آیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ آئین کی دفعہ 19 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو آزادئ اظہار رائے کا حق حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔امین الحق

پاکستانی پروفیسر نے ٹاپ مسلم ورلڈ سائنس ایوارڈ حاصل کرلیا

سوشل میڈیا رولز 2021 کے نوٹیفکیشن کے مطابق انتہا پسندانہ، دہشت خیز، فحش اور پر تشدد مواد کو براہِ راست نشر کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ ملک کے وقار اور سلامتی کو نشانہ بنانے والے مواد کو مجرمانہ سرگرمی سمجھا جائے گا۔

بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کو 3 ماہ میں پی ٹی اے کے تحت رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ غیر اخلاقی، فحش یا پرتشدد مواد ہٹانے کیلئے کمپنیز کو 48گھنٹے دئیے جائینگے۔

حکومت کے جاری کردہ رولز کے تحت سوشل میڈیا کمپنیز کو رہنما ہدایات وضع کرنا ہوں گی تاکہ صارفین مواد اپ لوڈ کرنے سے قبل اس پر عائد کیے گئے قوانین سے آگاہ ہوں۔ سوشل میڈیا دفاتر کو افسر مقرر کرنے کی بجائے اپنا دفتر پاکستان میں قائم کرنا ہوگا۔

مخربِ اخلاق مواد روکنے کے قوانین پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت بنائے گئے ہیں۔ یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سمیت تمام تر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 3 ماہ میں رولز کا پابند بنایا جائے گا۔ 

Related Posts