کراچی میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کے عادی 16 سالہ نوجوان کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sixteen-year-old sexually assaults minor girl in Karachi

کراچی:غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کے عادی 16سالہ نوجوان نے کراچی میں 7سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 16 سال کے لڑکے نے 7 سالہ رشتہ دار بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس کے مطابق نوجوان رات گئے تک موبائل فون استعمال کرتا تھا،موبائل فون میں غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد، گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کی عزت بھی لوٹ لی

تفتیشی حکام نے بتایاکہ متاثرہ بچی کی والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے موقع دیکھ کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی عمر کے تعین کے لیے سندھ سروسز اسپتال سے میڈیکل کروالیا گیا ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ تین روز بعد موصول ہوجائے گی۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ڈی این اے رپورٹ اور عمر کی تعین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts