اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دینی چاہئے، شعیب اختر کی ماہرانہ رائے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار
شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ماہرانہ رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کپتان اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ ڈیڑھ 2 برس سے کپتان اظہر علی فارم میں نظر نہیں آتے، زیادہ تر بیٹنگ فلاپ ثابت ہوئی، کم و بیش 1 سال قبل ہی اظہر علی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بنایا گیا جو ان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے، جس پر فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بیٹنگ پر توجہ دینے سے ہی اظہر علی ایک کامیاب کرکٹر بن سکیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر نے کہا کہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کیلئے ان سے زبردستی کی گئی تھی، ابتدا میں اظہر علی خود کپتان بننے کے حق میں نہیں تھے۔

شعیب اختر کے مطابق پہلے تو اظہر علی کو اصرار کرکے کپتان بنایا گیا، جس سے ان پر غیر ضروری دباؤ پڑا اور اب یہ فیصلہ واپس لیا جارہا ہے جبکہ اظہر علی کو خود ٹیم کی قیادت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ یا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سر پر معزول ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہو تو کھیل بے کار ہوسکتا ہے، اظہر علی بیٹنگ پر توجہ دیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی معاملات پر عدالت کا آپشن موجود ہے، سلیم ملک

Related Posts