ورلڈ کپ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر
ورلڈ کپ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر

راولپنڈی: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا تاہم بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ڈیوڈ وارنر کو دے کر غیر منصفانہ فیصلہ کیا جبکہ یہ اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیا جانا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اگلے سال پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرادی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

گزشتہ شب آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا جس کے بعد آسٹریلین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں وارنر نے 289 رنز بنائے ہیں۔ 

بابر اعظم کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو گزشتہ شب پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جس پر شعیب اختر نے رات گئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا بابر اعظم کو اعزاز نہ دینا غیر منصفانہ ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے کامیاب بیٹر ہیں جو پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی مقابلے میں 303 رنز بنا چکے ہیں جبکہ سب سے بڑی پارٹنرشپ بنانے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے۔

بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے اہم مقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے مابین 152 رنز کی طویل ترین شراکت داری قائم ہوئی۔ پاکستان نے میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ 

 

Related Posts