کراچی، عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5روز کیلئے جیل بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5روز کیلئے جیل بھیج دیا
کراچی، عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5روز کیلئے جیل بھیج دیا

کراچی: عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5 روز کیلئے سزا کے طور پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور فرائض سے کوتاہی پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او)کو 5 روز کیلئے سزا کے طور پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی جاوید علی کوریجو نےمفرور ملزمان کا رجسٹر اپ ڈیٹ نہ کرنے اوراس میں گڑ بڑ کرنےکے معاملے پر ایس ایچ او انسپکٹر جاوید بروہی کو پانچ دن کی سزا سنادی۔

 عدالت نے ایس ایچ او کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ملزم کو عدالتی فیصلے کی کاپی مفت میں فراہم کی جائے۔

معزز مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہر ایک کو قانون کے مطابق چلنا ہے۔ ایس ایچ او پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ لوگ وہاں اپنی شکایت لے کر آتے ہیں۔

ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے کہ تمام شکایات کو قانون کے مطابق دیکھے، دیکھنے میں آیا کہ کیس کو باقاعدہ رجسٹرڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا اورپھر وہی کیس پراپرٹی دوسرے مقدمات میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او نے عدالت کے سامنے سفید جھوٹ بولا۔ایس ایچ او جمشید کوارٹر عدالت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔ جاوید بروہی کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔آفیسر کو 5 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

Related Posts