بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے سیاسی موت کے مترادف ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی
بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

 پشاور:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی قیمتوں میں اضافہ نہیں چاہتی ہے مگر اضافہ ہماری مجبوری ہے۔ گزشتہ ادوار میں بجلی کے منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔

خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں سستی بجلی بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، مگر پی ٹی آئی کی حکومت اب ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے سیاسی موت ہوگی، مگر اضافہ ہماری مجبوری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور وفاقی حکومت میں شامل کے پی کے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ لوگوں کو سستی بجلی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Related Posts