شیر شاہ دھماکہ، متاثرہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن گیس کمپنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر شاہ دھماکہ، مذکورہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن گیس
شیر شاہ دھماکہ، مذکورہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن گیس

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیر شاہ میں دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔

وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی۔دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ دھماکے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی ہدایت پر ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق

صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کی جائے گی، زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تمام و سائل استعمال کیے جائیں۔

Related Posts