فضل الرحمان حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں، دھرنا نہ دیں۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں، دھرنا نہ دیں۔شیخ رشید احمد
فضل الرحمان حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں، دھرنا نہ دیں۔شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی خامیوں  کی نشاندہی کرنی چاہئے، یہ بتانا ہوگا   کہ حکومت نے کہاں غلطی کی  جبکہ یہ وقت احتجاج یا دھرنے کا نہیں ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے۔فواد چوہدری

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند کردینا حادثات کا باعث بنتا ہے، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ وہ مذاکرات کا راستہ کھلا رکھیں۔ دھرنے کے معاملات نے مسئلہ کشمیر کو دبا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے مظلوم کشمیریوں کی بات کی جارہی تھی لیکن اب فضل الرحمان کا دھرنا سامنے آ گیا ہے جبکہ میں اس وقت فواد چوہدری کے حوالے سے کسی بات کا جواب دینے کی خواہش نہیں رکھتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی  توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں  سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو پیش کیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس حکام نے درخواست کی کہ ان کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 2 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

Related Posts