آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حادثے کے باعث زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حادثے کے باعث زخمی ہوگئے
آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حادثے کے باعث زخمی ہوگئے

دُنیائے کرکٹ پر 15سال تک راج کرنے والے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن ٹریفک حادثے کے باعث زخمی ہوگئے۔ شین وارن اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شین وارن آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے دارالحکومت میلبرن میں بیٹے جیکسن کے ہمراہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کے باعث زخمی ہوئے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شین وارن کی موٹر سائیکل کا وزن 300کلوگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 159 رنز کی برتری پر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ

رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، شاہین آفریدی

بھاری بھرکم موٹر سائیکل حادثے کے بعد سابق آسٹریلین کرکٹر کو گھسیٹتی ہوئی 15 میٹر دور تک لے گئی۔ شین وارن کی ٹانگیں، ٹخنے اور کولہے چھلنی ہو گئے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق لیگ اسپنر کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شین وارن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ شین وارن نے آسٹریلیا کیلئے پہلا ٹیسٹ میچ 1992 جبکہ ون ڈے 1993 میں کھیلا۔ سابق لیگ اسپنر نے آخری بار ون ڈے 2005 میں جبکہ ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا تھا۔

شین وارن نے آسٹریلیا کیلئے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز کھیلے۔ ٹیسٹ میں سابق آسٹریلین لیگ اسپنر نے اپنے ملک کیلئے 708 جبکہ ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں لیں۔ ٹیسٹ میں بہترین بالنگ کرتے ہوئے انہوں نے 71رنز دے کر کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Related Posts